افسوسنا ک حادثہ ، روزگار کیلئے سعودی عرب جانیوالے 5افراد جاں بحق ہوگئے

جدہ (پی این آئی)سعودی عرب کے شہر جدہ میں روز گار کیلئے جانیوالے5پاکستانی کارالٹے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جاںبحق ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق تحصیل خیرپور ناتہن شاہ ضلعہ دادو صوبہ سندھ سے ہے ، ہلاک شدگان میں محب بگھیو ،شہزاد و ببر اور سہیل ببر گائوں دھنی بخش بگھیو کے رہائشی شامل ہیں جبکہ 2 جاںبحق افراد اعظم چانڈیو اور دوسرے کا تعلق گاں کوڑو چانڈیو تعلقہ خیرپور ناتہن سے ہے ۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں ہلاک افراد سعودی عرب میں روزگار کیلئے گئے تھے ،جدہ سے مزدوری کیلئے حیاغسیم کے علاقے کی طرف جانے کے دوران حادثہ پیش آیا ہے ، ہلاک افراد کھجور کا سیزن شروع ہونے قصیم کے علاقے میں مزدور کیلئے ٹیکسی کار پر جا رہے تھے ، تیز رفتاری کے باعث کار کا ٹائر برسٹ ہونے سے حادثہ پیش آیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close