ٹیکسی کنویں میں جا گری، 7 ہلاک

ممبئی(پی این آئی)ٹیکسی کنویں میں جا گری، 7 ہلاک….. کنویں میں ٹیکسی گرنے سے 7 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ مہاراشٹرا کے جالنا ضلع میں پیش آیا جہاں ایک ٹیکسی سڑک پر الٹ گئی اور قریب موجود کنویں میں جاگری۔پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور سمیت ٹیکسی میں 12 افراد سوار تھے جو مندر سے واپس آرہے تھے۔

ولیس نے بتایا کہ سڑک بند ہونے کے سبب مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے ٹیکسی الٹ کر سڑک کنارے بڑے کنویں میں جا گری جس کے نتیجے میں ٹیکسی میں سوار 7 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 3 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی افراد گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہوئے جس کے سبب وہ ڈوب کر مرنے سے بچ گئے جب کہ کنویں میں گری گاڑی کو کرین کی مدد سے نکالا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close