کینیڈا جانے کے خواہشمند طلبہ کیلئے بری خبر، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

اوٹاوا(پی این آئی) کینیڈا نے بین الاقوامی طالب علموں کے لیے سٹڈی پرمٹ کا حصول مزید سخت بنانے کے لیے نئی قانون سازی کا فیصلہ کر لیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق نئے مجوزہ قوانین کے تحت ایسے تمام غیرملکی طالب علموں کے سٹڈی پرمٹس کی پراسیسنگ معطل کر دی جائے گی، جن کی یونیورسٹیاں ان کی خاطرخواہ نگرانی نہیں کریں گی اور ان کے متعلق فیڈرل امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ نہیں کریں گی۔رپورٹ کے مطابق مجوزہ قوانین میں کالجز اور یونیورسٹیوں کو پابند بنایا جائے گا کہ وہ غیرملکی طالب علموں کی حاضری کے متعلق فیڈرل امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کریں گے۔ اس کے علاوہ تعلیمی ادارے ڈیپارٹمنٹ کو اس حوالے سے بھی آگاہ رکھیں گے کہ آیا غیرملکی طالب علم سٹڈی پرمٹ کے قوانین کی پاسداری کر رہے ہیں یا نہیں۔

کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سٹڈی پرمٹ کے ناجائز استعمال کی روک تھام ہے، جسے موجودہ قوانین کے تحت لوگ کام کی غرض سے کینیڈا آنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نئے قوانین میں طالب علموں پر کالج یا یونیورسٹی تبدیل کرنے پر نیا سٹڈی پرمٹ حاصل کرنے کا بھی پابند بنایا جائے گا اور انہیں سٹڈی پرمٹ جاری کرنے سے قبل متعلقہ کالج یا یونیورسٹی سے تصدیقی لیٹر حاصل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں