شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی، کئی افراد ہلاک ہوگئے

بیجنگ(پی این آئی)چین کے جنوب مغربی علاقے میں واقع زیگونگ شہر کے ایک شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ متعدد افراد بلڈنگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ جنہیں بچانے کےلیے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے۔14 منزلہ عمارت کے نیچے واقع شاپنگ سینٹر میں شام کے وقت آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد ریسکیو اداروں نے آپریش کا آغاز کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close