ہوٹل کے کمرے سے کئی لاشیں برآمد

بنکاک (پی این آئی) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں لگژری ہوٹل کےکمرے سے 6غیرملکی سیاحوں کی لاشیں ملی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تمام افراد ممکنہ طور پر زہر خورانی سے ہلاک ہوئے، مرنے والوں میں ایک ویتنامی نژاد امریکی شہری بھی شامل ہے۔ لگژری ہوٹل میں سیاحوں کی موت سے سیاحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد میں تشویش پائی جارہی ہے۔

تھائی حکومت کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، وزیراعظم نے تمام ایجنسیوں کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے تاکہ سیاحت پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close