سعودی عرب میں پاکستانی کو سزائے موت دیدی گئی ، وجہ کیا بنی؟

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب کے دارالحکومت میں ہیروئن سمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ایک پاکستانی کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق کتاب گل نامی پاکستانی شہری کو منشیات سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا،علاوہ ازین سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل کی سزا سنائی تھی جس کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔ کتاب گل کی سزائے موت پر آج ریاض میں عمل درآمد کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close