کابل (پی این آئی )شمالی افغانستان میں ایک بس کے الٹنے سے کم از کم 17 افراد جاں بحق جبکہ 34 زخمی ہو گئے۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بغلان کے اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹر مصطفیٰ ہاشمی نے بتایا کہ یہ حادثہ منگل کو دارالحکومت کابل کو ملک کے شمال سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں 12 مرد، 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔یاد رہے کہ افغانستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں جس کی وجہ کئی دہائیوں کے تنازعات کے بعد خراب سڑکیں، خطرناک ڈرائیونگ اور قوانین کا فقدان ہے۔مارچ میں افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک بس کے آئل ٹینکر اور ایک موٹر سائیکل سے تصادم کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں