مسجد کے قریب فائرنگ ، متعدد افرادجاں بحق، افسوسناک خبر

مسقط(پی این آئی)مسجد کے قریب فائرنگ ، متعدد جاں بحق، افسوسناک خبر۔۔۔عمان کے دارالحکومت مسقط میں مسجد کے قریب فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ مسقط کے علاقے وادی کبیر میں پیش آیا جہاں امام علی مسجد کے قریب مسلح ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہےکہ فائرنگ کے وقت مسجد میں تقریباً 700 افراد موجود تھے،

فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق مسجد میں پاکستانی کمیونٹی بھی موجود تھی۔۔۔۔