ویب ڈیسک(پی این آئی)سعودی اخبار کے مطابق سعودی صوبے نجران کے علاقے شرورہ میں گزشتہ جمعےکو بجلی کا طویل تعطل سامنے آیا تھا۔
ایک بیان میں سعودی الیکٹرک کمپنی نے متاثرہ صارفین سے معذرت کرتے ہوئےکہا ہے کہ گزشتہ جمعےکو بجلی کی فراہمی میں تکنیکی خرابی کے باعث تعطل آیا تھا اور ہفتے کی شام تک بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہوسکی تھی، ادارہ اس پر صارفین سے معذرت خواہ ہے۔سعودی الیکٹرک کمپنی کے مطابق بجلی کی بندش سے متاثرہ ہر صارف کو ہرجانے کی مد میں 2 ہزار ریال (تقریباً ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے) ادا کردیےگئے ہیں، یہ رقم صارفین کے اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق قواعد کے تحت بجلی کا تعطل اگر 6 گھنٹے سے تجاوز کرجائے تو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کی جانب سے صارف کو ہرجانے کے طور پر 200 ریال ادا کیے جائیں گے اور اگر بجلی کی بحالی میں مزید تاخیر ہو تو ہر اضافی گھنٹے پر متاثرہ صارف کو 50 ریال مزید ادا کرنا ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں