پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر امریکا کا ردعمل بھی آگیا

واشنگٹن (پی این آئی) حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا۔

امریکا کی جانب سے پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہےکہ اس سلسلے میں پاکستانی حکومت کے بیانات دیکھے ہیں، لگتا ہے یہ پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ یقیناً کسی سیاسی جماعت پرپابندی تشویش کی بات ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close