ریاض (پی این آئی)سعودی عرب میں سعودی دلہن کے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شادی سے چند گھنٹے قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے سے شادی کے گھر میں کہرام مچ گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سعودی عرب کے دارالحکومت میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں دلہن حمص الشریری، والد بسام الشراری، والدہ امانی الشراری اور بھائی بطال الشراری شامل ہیں۔دلہا کے گھر والے اس المناک خبر ملنے کے بعد اسپتال پہنچے۔ شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہوگئی۔
تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں