قاتلانہ حملہ، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاپہلا بیان آگیا

واشنگٹن (پی این آئی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس دوران ایک گولی ان کے کان کو چھوتی ہوگئی گزر گئی تاہم ان کی جان محفوظ رہی، اب ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنا بیان بھی سامنے آگیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گولی میرے دائیں کان کے اوپر کے حصے میں لگی، مجھے فوری طور پر لگا کہ کچھ ہوا ہے تاہم جب بہت زیادہ خون بہا تب مجھے پتہ چلا کہ کیا ہوا ہے، یہ ناقابل یقین ہے کہ ہمارے ملک میں ایسی حرکت ہو سکتی ہے، گولی چلانے والے کے بارے میں اس وقت کچھ معلوم نہیں۔

سابق صدر ٹرمپ نے قانون نافذ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حملے کے بعد اہلکاروں نے مجھے حصار میں لیا اور محفوظ جگہ پر منتقل کیا، انہوں نے گھناؤنے عمل کے دوران فوری طور پر حفاظتی اقدام کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close