ماسکو(پی این آئی) روسی دارالحکومت ماسکو کے قریب سخوئی سپر جیت طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے کہا کہ جمعہ کو ماسکو کے علاقے میں ایک سخوئی سپر جیٹ مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اور عملے کے تین ارکان ہلاک ہو گئے۔اس میں کہا گیا ہے کہ طیارہ کولومنا شہر کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہوا اور اس میں سوار افراد کے علاوہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔سرکاری پروڈیوسر یونائیٹڈ ایئرکرافٹ کارپوریشن (یو اے سی) نے کہا کہ یہ طیارہ مرمت کے بعد آزمائشی پرواز پر تھا اور اس کا تعلق گیس کمپنی گیز پروم کی ایئرلائن گیزپروماویا سے تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں