یورپ میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری آگئی

کوپن ہیگن (پی این آئی) یورپ میں کام کرنے کے خواہش مندوںکے لیے خوشخبری ہے کہ ڈنمارک کو متعدد شعبوں میں غیرملکی ورکرز کی فوری ضرورت ہے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ڈینش حکومت کی طرف سے ان پیشوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جن میں اسے ورکرز کی کمی کا سامنا ہے۔ اس فہرست میں پہلے 72ملازمتیں تھیں، جن میں اب اضافہ کرکے 141جاب ٹائٹلز فہرست کا حصہ بنا دیئے گئے ہیں، جن کی تفصیل ویب سائٹ ’https://www.nyidanmark.dk/en-GB/You-want-to-apply/Work/Positive-List-Higher-Education/?anchor=6407CFC156454AD8901BF2D89162B4AB&callbackItem=1652C072E0CE45B2BB8EFE5EAE13B82A&callbackAnchor=AFB4C26355F34B2689D5ED466DCDD5156407CFC156454AD8901BF2D89162B4AB‘ پر دیکھی جا سکتی ہے اور ڈینش ایجنسی فار انٹرنیشنل ریکروٹمنٹ اینڈ انٹیگریشن کی ویب سائٹ ان جابز کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔