آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں ہلاکتیں ہوگئیں

لکھنو(پی این آئی) بھارتی ریاست اتر پردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے الگ الگ مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ہوئے جن میں 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ایک ایسے وقت میں پیش آئے جب ریاست کے زیادہ تر علاقے شدید بارشوں کے بعد پہلے ہی سیلاب کی زد میں ہیں۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ آسمانی بجلی گرنے سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع پرتاب گڑھ میں ہوئیں جہاں 11 افراد ہلاک ہوئے جب کہ ضلع سلطان پور میں 7، ضلع چندولی میں 6 اور ضلع مین پوری میں 5 افراد آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close