تازہ ترین

آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں افراد ہلاک

لکھنو(پی این آئی) آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں افراد ہلاک۔۔۔۔بھارتی ریاست اتر پردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 38 افراد ہلاک ہوگئے۔ ریاست اتر پردیش کے الگ الگ مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ہوئے جن میں 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ایک ایسے وقت میں پیش آئے جب ریاست کے زیادہ تر علاقے شدید بارشوں کے بعد پہلے ہی سیلاب کی زد میں ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں