یورپ میں ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی

صوفیہ (پی این آئی) یورپ میں کام کرنے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ یورپی ملک بلغاریہ کو فوری طور پر 3لاکھ غیرملکی ورکرز کی ضرورت ہے۔

انسانی وسائل کے ماہر جارج پوانوف نے کہا ہے کہ بلغاریہ کی لیبر مارکیٹ کو فوری طور پر تین لاکھ کارکنوں کی کمی کا سامنا ہے۔ ان میں سے 70ہزار ملازمتیں ایسی ہیں جو سیزنل ورکرز کی قلت کے سبب خالی ہوئی ہیں۔کنفیڈریشن آف امپلائمنٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جارج پروانوف نے تجویز دی ہے کہ بلغاریہ کو غیرممالک سے افرادی قوت حاصل کرنے کے لیے کوٹہ مختص کرنا چاہیے تاکہ مختلف ممالک سے متوازن غیرملکی افرادی قوت بلغاریہ آ سکے۔

انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ بلغاریہ کو کسی ایک ملک سے ورکرز حاصل کرنے کی بجائے کثیر القومیتی ورکرز حاصل کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں ہمارے سفارتخانے غیرملکی ورکرز کی آمد کے لیے تیار نہیں ہیں جس کی وجہ سے اس سال شاید بلغاریہ صرف 35سے 40ہزار غیرملکی ورکرز ہی درآمد کر سکے گا جو اس کی ضرورت سے کہیں کم ہیں۔ انہوں نے بھارت، نیپال، سری لنکا اور پاکستان کے ورکرز کی بلغاریہ میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا ذکر بھی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close