ہیٹ اسٹروک سے 6 افراد کی موت

ٹوکیو(پی این آئی)ہیٹ اسٹروک سے 6 افراد کی موت۔۔۔۔۔۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہیٹ اسٹروک سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے شیزوکا شہر میں پارہ 40 ڈگری تک پہنچ گیا تھا جبکہ پیر کو ٹوکیو میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس ریکارڈ کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ کو انتہائی گرم موسم قرار دیا جاتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے حکام نے ملک کے بیشتر حصوں میں ہیٹ اسٹروک الرٹ جاری کیا ہوا تھا، اس دوران شہریوں سے باہر نکلنے سے گریز اور اے سی استعمال کرنے کی تاکید کی گئی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بزرگ افراد کی آبادی کے لحاظ سے دنیا میں جاپان کا دوسرا نمبر ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close