شدید گرمی کی لہر ،کئی افراد ہلاک ہوگئے

ٹوکیو (پی این آئی )جاپان میں ہیٹ ویو کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث شدید گرمی اور ہیٹ ویو محسوس کی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق مقامی انتظامیہ نے ہیٹ اسٹروک کی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نا نکلیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے باعث ہفتے اور پیر کے روز 3،3 ہلاکتیں ہوئیں اور مجموئی طور پر 6 افراد ہیٹ ویو اور گرمی سے جان کی بازی ہار چکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close