ویب ڈیسک(پی این آئی)انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں سونے کی کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد دب کر ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جزیرے سولاویسی میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، کان میں 33 افراد کام کررہے تھے جن میں سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کا بتانا ہے کہ سونے کی کام میں کام کرنے والے 5 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے اور 17 افراد اب تک لاپتا ہیں۔ حکام کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ریسکیو کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں