کویت سٹی( پی این آئی) کویت نے ورکرز کے لیے قوانین مزید نرم کر دیئے۔
کویت کی ’پبلک اتھارٹی فار مین پاور‘ (پی ایم اے)ویزہ اور امیگریشن قوانین میں کئی ترامیم کی گئی ہیں، جن کے تحت اب پرائیویٹ سیکٹر میں کوئی بھی ورکر کچھ شرائط کے ساتھ جب چاہے اپنی ملازمت تبدیل کر سکتا ہے۔ ان شرائط میں موجودہ ملازمت دہندہ سے منظوری لینا اور موجودہ ملازمت دہندہ کے ساتھ کام کرتے ہوئے کم از کم ایک سال سے کویت میں رہائش پذیر ہوناشامل ہیں۔ ملازمت تبدیل کرنے کے لیے ورکر کو 50دینار (تقریباً 45ہزار روپے) ٹرانسفر فیس ادا کرنی ہو گی۔نئے قوانین میں کمپنیوں کو بغیر کسی پابندی کے غیرملکی ورکرز کو ملازمت پر رکھنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے، جس کے بعد اب کویت کی کمپنیاں اور کاروبار اپنی آپریشنل ضروریات کے لحاظ سے غیرملکی ورکرز بھرتی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے کمپنیوں یا کاروباروں پر اب کوئی قدغن نہیں ہو گی۔ ترامیم شدہ قوانین میں غیرملکی ورکر کے لیے ورک پرمٹ کی فیس 150دینار (تقریباً1لاکھ 38ہزار روپے) مقرر کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں