3.1 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز گئیں

باکو(پی این آئی) آذربائیجان کے ضلع حاجی گبول میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

 

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز آذربائیجان کے ضلع حاجی گبول میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت 3.1ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق زلزلہ گوبستان اسٹیشن سے 32کلومیٹر جنوب میں ریکارڈ کیا گیا اور زلزلے کا مرکز 11کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے کے نتیجے میں کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close