زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)آذربائیجان کے ضلع حاجی گبول میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز آذربائیجان کے ضلع حاجی گبول میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق زلزلہ گوبستان اسٹیشن سے 32 کلومیٹر جنوب میں ریکارڈ کیا گیا اور زلزلے کا مرکز 11 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے کے نتیجے میں کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close