1کروڑ کا فلیٹ اور قیمتی گاڑی، امیر ترین چور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

نئی دہلی(پی این آئی)1کروڑ کا فلیٹ اور قیمتی گاڑی، امیر ترین چور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔۔۔بھارتی ریاست گجرات کی پولیس نے روہت سولنکی کو گرفتار کر لیا، جو چوری کرنے کےلیے لگژری ہوٹلوں میں ٹھہرتا، ہوائی سفر کرتا اور دن کے وقت ہوٹل کی ٹیکسی بک کرتا تھا۔گزشتہ ماہ روہت کانو بھائی سولنکی واپی میں 1 لاکھ روپے کی چوری کے سلسلے میں پولیس کے جال میں پھنس گیا، جس کا چوریوں کا ایک طویل ریکارڈ ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق تفتیش کے بعد پولیس اس کی پرتعیش زندگی کا انکشاف سن کر حیران رہ گئی، سولنکی نے 19 چوریوں کا اعتراف کیا ہے۔تحقیقات کے دوران پولیس کو پتا چلا کہ سولنکی ممبئی کے ممبرا علاقے میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے شاندار فلیٹ میں رہتا تھا اورقیمتی کار چلاتا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close