مکیش امبانی سے شادی نیتا امبانی نے کس شرط پر کی؟

کراچی(پی این آئی)مکیش امبانی سے شادی نیتا امبانی نے کس شرط پر کی؟مکیش امبانی کی رہنمائی میں، امبانی خاندان ہندوستان اور ایشیا میں سب سے ممتاز اور امیر خاندانوں میں سے ایک ہے۔بر صغیر میں یہ خیال عام ہے اگر کسی امیر خاندان سے کسی لڑکی کا رشتہ آجائے تو بغیر کچھ سوچے سمجھے لڑکے والوں کو ہاں کر دی جاتی ہے اور اکثر معاملات میں لڑکی سے اس کی مرضی بھی نہیں پوچھی جاتی۔

تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ مکیش امبانی سے شادی کرنے سے پہلے نیتا امبانی کی ایک شرط تھی؟مکیش امبانی کے والد نے جب نیتا دلال کے یہاں شادی کا پیغام بھیجا تو نیتا دلال کے وaلدین نے بھی فوراً ہامی بھر لی لیکن نیتا دلال نے شادی کرنے سے قبل مکیش امبانی کے سامنے ایک شرط رکھی، جسے پر انہیں رضامندی دینا پڑی۔نیتا دلال نے شادی سے قبل مکیش امبانی کے سامنے شرط رکھی کہ وہ شادی کے بعد بھی کام کرنا چاہتی ہیں۔مکیش امبانی نے ان کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے رضامندی ظاہر کی۔اس وقت نیتا امبانی دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول کے انتظامیہ سنبھالتی ہیں، جو ان کی تعلیم و تربیت سے لگاؤ اور ملک و قوم کی ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close