لندن(پی این آئی)برطانیہ میںہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد سر کئیر اسٹارمر نئے وزیراعظم بن گئے، نومنتخب وزیراعظم، لیبر پارٹی کے سربراہ سر کیئر اسٹارمر شاہی محل برہنگم پیلس میں برطانوی بادشاہ سے ملاقات کے بعد سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر نے کہا کہ وہ ابھی شاہی محل سے واپس آئے ہیں اور انہوں نے بادشاہ چارلس کی جانب سے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کرلی ہے۔برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ہمارے ملک نے تبدیلی اور قومی تجدید کیلئے فیصلہ کن ووٹ دیا ہے۔ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ میں قوم سے اپنا پہلا خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کی حکومت ہر شہری کو احترام کی نظر سے دیکھے گی۔ میری حکومت عوام کی خدمت کرےگی، جن لوگوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا ہم ان کی بھی خدمت کریں گے، ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے سبکدوش ہونے والے وزیراعظم رشی سوناک کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے ملک کے پہلے برطانوی ایشیائی وزیر اعظم تھے۔ ہم ان کے عزم اور کاوشوں کو تسلیم کرتے ہیں۔برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، برطانیہ کوایک بارپھر رہنمائی کرنے والا ملک بنائیں گے۔آپ کی حکومت ہر شہری کواحترام کی نگاہ سے دیکھے گی۔
ہماری حکومت ان سب کیلئے کام کرے گی جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا اور جنہوں نے نہیں دیا۔برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کے اعتماد میں کمی کا ازالہ عملی اقدامات سے کرنے کی ضرورت ہے۔برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں عام انتخابات میںلیبرپارٹی نے 650 میں سے 412 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔برطانیہ میں حکومت سازی کیلئے پارلیمنٹ کی 650 نشستوں میں سے 326 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور لیبر پارٹی بھارتی اکثریت میں کامیاب ہوکر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے اورباضابطہ طور پر برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیاب ہوگئی ہے۔
14 سال سے کنزرویٹو پارٹی کا راج لیبر پارٹی کی جیت نے ختم کر دیا۔کنزرویٹو پارٹی کو121 نشستوں کے ساتھ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔برطانیہ میں حکومت بنانے کیلئے 326 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیبر پارٹی لینڈ سلائیڈ وکٹری کے باعث بغیر کسی اتحادی کے تن تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔نئے وزیراعظم کیلئے لیبرپارٹی نے کئیر اسٹارمر کے نام کا اعلان کیاتھا۔
لیبر پارٹی کی فتح کے بعد حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کے وزیراعظم رشی سنک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کے مطابق لیبر پارٹی کے سربراہ سر کئیر اسٹارمر 18 ہزار 884 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں۔ ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار اینڈریو فینسٹین 7 ہزار 312 ووٹ لیکر دوسرے جب کہ گرین کے ڈیوڈ اسٹانسل 4 ہزار 3 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں