کن غیر ملکیوں کو شہریت دی جائے کی؟ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اعلان کر دیا

ریاض(پی این آئی)کن غیر ملکیوں کو شہریت دی جائے کی؟ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اعلان کر دیا۔۔۔۔۔۔۔سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے متعدد شعبوں میں اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔

شاہ سلمان کے جاری شاہی فرمان میں سائنسدانوں، طبی ماہرین، محققین، انوویٹرز ،کاروباری افراد اور منفرد صلاحیت و مہارت کے حامل ممتاز ہنر مندوں کو سعودی شہریت دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

 

شاہی فرمان کا مقصد وژن 2030 کے مطابق پرکشش ماحول کو بڑھانا، غیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو متوجہ کرنا ، سرمایہ کاری اور ترقی میں حصہ ڈالنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔۔۔۔۔

close