یورپی ملک جہاں لوگوں کو شہریت کیساتھ لاکھوں روپے دینے کا بھی اعلان کر دیا گیا

روم (پی این آئی) دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جو مفت شہریت کے ساتھ بڑی رقم بھی ادا کرتے ہیں، انہی میں ایک یورپی ملک اٹلی بھی سامنے آیا ہے جو لوگوں کو رہائش کے ساتھ لاکھوں روپے کی ادائیگی بھی کرے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی کے خطے تسکانی کے دیہی علاقوں میں آکر بسنے والے افراد کو 30 ہزار یورو تک (لگ بھگ 90 لاکھ پاکستانی روپے) دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وہاں بلانے کا مقصد آبادی میں اضافہ کرنا ہے۔اس مقصد کے لیے تسکانی حکام نےجون 2024 میں ایک پروگرام متعارف کرایا جس کے لیے 28 لاکھ یورو مختص کیے گئے۔

پروگرام کی ویب سائٹ میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس کا مقصد آبادی بڑھانے کے ساتھ پہاڑی علاقوں کو سماجی و معاشی لحاظ سے بہتر بنانا ہے۔تسکانی کے 5 ہزار سے کم آبادی والے 76 قصبوں یا شہروں میں رہائش کے لیے گھر کی تزئین نو کے 50 فیصد اخراجات اس پروگرام کے تحت دیے جائیں گے۔مذکورہ پروگرام اطالوی شہریوں کے ساتھ یورپی یونین میں رہنے والے اور یورپی یونین سے باہر کے افراد کے لیے ہے جن کے پاس اٹلی کا 10 سال کا ویزا موجود ہو۔اہل افراد کو تسکانی کی جائیداد کو اپنا مرکزی گھر بنانا ہوگا۔

close