سرسوں کے تیل پر پابندی عائد کردی گئی

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ میں سرسوں کے تیل کو مضرصحت قرار دے کر کھانے کے لیے استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سرسوں کے تیل کو مضر صحت قرار دینے کی وجہ سے اس میں شامل یورک ایسڈ کی زیادہ مقدار ہے۔ویجیٹیبل آئل سے زیادہ صحت بخش سمجھے جانے والے سرسوں کے تیل سے امریکہ میں کھانا پکانے پر پابندی عائد ہے۔ امریکہ کے دیسی سٹورز پر دستیاب اس تیل پر صاف لکھا ہوتا ہے کہ یہ کھانا پکانے کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔اس حوالے سے ماہرین غذائیت بتاتے ہیں سرسوں کے تیل کو امریکہ میں اس لیے منظور نہیں کیا جاتا کیونکہ اس میں یورک ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اس وجہ سے کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد کے لیے یورک ایسڈ کی اعلیٰ سطح دل کے ممکنہ مسائل اور پھیپھڑوں اور جلد پر منفی اثرات سے منسلک ہے۔

close