دبئی ( پی این آئی)متحدہ عرب امارات میں پرائیویٹ سیکٹر کے لئے یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔
خلیجی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کئے گئے اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لئے 7 جولائی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انسانی وسائل نے اسلامی سال کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا جو کہ شروع ہو رہا ہے۔یو اے ای میں نئے ہجری سال 1446ئ کا آغاز اتوار سے ہوگا۔دوسری جانب عمان میں بھی نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لئے 7 جولائی کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں