طیارہ حادثہ ، کئی ہلاکتیں ہوگئیں

نیویارک(پی این آئی) امریکہ میں ایک فیملی کے 5افراد طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

امریکی ریاست جارجیا سے تعلق رکھنے والی یہ فیملی بیس بال ٹورنامنٹ سے واپس جا رہے تھے جب ریاست نیویارک میں ان کے چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آ گیا۔طیارے میں میاں بیوی اور ان کے دو بیٹے سوار تھے جبکہ ان بچوں کا 76سالہ ناناراجر بیگز پائلٹ تھا اور طیارے کو اڑا رہا تھا۔ دونوں بچوں ہیریسن وین ایپس اور جیمز وین ایپس کی عمریں 10اور 12سال تھیں۔ راجر بیگز کی بیٹی لورا وین ایپس کی عمر 43سال اور اس کے شوہر ریان کی عمر 42سال تھی۔طیارے کو حادثہ بنگھمٹن سے 40میل کے فاصلے پر ڈیلاویئر کائونٹی کے دیہی علاقے میں پیش آیا جہاں طیارہ درختوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔نیویارک سٹیٹ پولیس کے مطابق طیارے کا ملبہ اور خاندان کے تمام افراد کی باقیات مل گئی ہیں۔اس افسوسناک حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close