مسافر طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتیں ہوگئیں

پیرس(پی این آئی)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ ہوگیا ہے حادثے میں طیارے میں سوار تینوں سیاح ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پیرس میں شام 4 بجے کے قریب کولیجئین کے مقام پر اے 4 ہائی وے پر ایک چھوٹے طیارے کے گرنے کی اطلاع ملی، ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طیارہ بجلی کی تار سے ٹکرانے کے بعد نیچے گرا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد اے 4 ہائی وے کو دونوں سمتوں سے بلاک کر دیا گیا تھا، البتہ حادثے کے دوران کسی گاڑی کو نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی طیارے میں سوار افراد کے علاوہ کوئی جانی نقصان ہوا۔سوشل میڈیا پر حادثے کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند پولیس افسران طیارے کے پاس موجود ہیں اور وہ روڈ کو کلیئر کرنے کی کوشش کررہے ہیں مقامی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 مرد اور ایک عورت شامل تھی جبکہ پائلٹ نے گزشتہ سال ہی لائسنس حاصل کیا تھا۔

close