موسلا دھار بارش، درجنوں پروازیں منسوخ ،ہلاکتوں کی اطلاعات

دہلی(پی این آئی)موسلا دھار بارش، درجنوں پروازیں،منسوخ ،ہلاکتوں کی اطلاعات۔۔۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شدید بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے جبکہ درجنوں پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں، بھارتی محکمہ موسمیات کی شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی رواں ماہ ایک طرف بدترین گرمی کی لہر کا شکار رہا تو دوسری طرف2 دن قبل دہائیوں کی شدید بارش ہوئی۔ دہلی میں ایک ہی دن میں ہونے والی بارش پورے مہینے کی اوسط بارش سے زیادہ تھی۔

موسلا دھار بارش کی وجہ سے دہلی ایئرپورٹ کے3 ٹرمینلز میں سے ایک کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں پروازیں متاثر ہوئیں۔”جنگ ” کے مطابق شہر کے انڈر پاس پانی سے بھر گئے، سڑکوں پر ٹریفک رک گئی اور کئی حصوں میں بجلی جانے سے پانی کی بھی عدم فراہمی کا سامنا رہا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں نئی دہلی کے مرکزی ایئرپورٹ سے کم از کم 60 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔۔۔۔

close