بورنو (پی این آئی) نائیجیریا کے صوبے بورنو میں متعدد مقامات پر خود کش حملوں میں 18 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔
بورنو صوبے کے شہر گووزا میں کیے جانے والے ان خود کش حملوں کو حالیہ برسوں میں نائیجیریا کے خانہ جنگی کے حوالے سے انتہائی نوعیت کی وارداتیں قرار دیا جارہا ہے، بورنو کالعدم تنظیم بوکو حرام کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، خودکش حملہ آوروں نے تدفین اور شادی کی تقریب کے علاوہ ایک ہسپتال کو بھی نشانہ بنایا۔ کالعدم بوکو حرام کی سرگرمیوں اور خانہ جنگی کے حوالے سے صوبہ بورنو 15 سال سے انتہائی نامساعد حالات کا سامنا کر رہا ہے۔ نائیجیرین فوج نے عسکری پسند گروپوں کو خاصا کمزور کردیا ہے تاہم وہ اب بھی اپنی سرگرمیاں مکمل طور پر ترک کرنے کے لیے تیار نہیں، اِکا دکا حملوں اور بم دھماکوں میں شہریوں کی ہلاکتیں واقع ہوتی رہتی ہیں۔ تازہ ترین خود کش حملوں میں بڑوں اور بچوں کے علاوہ حاملہ خواتین بھی ہلاک ہوئیں، دوسری جانب ہسپتال انتطامیہ کا کہنا ہے کہ چند زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں