7.2شدت کا خوفناک زلزلہ، وارننگ جاری

لیما(پی این آئی) 7.2شدت کا خوفناک زلزلہ، وارننگ جاری ۔۔ ساؤتھ امریکی ملک پیرو 7.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا،ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق پیرو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ پیرو کے جنوبی علاقوں میں آیا جبکہ زلزلے کی گہرئی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی تاہم زلزلے کے باعث اب تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close