فیکٹری میں زوردار دھماکا ،ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

ویب ڈیسک (پی این آئی)بھارت کے شہر تلنگانہ میں ایک فیکٹری میں دھماکا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تلنگانہ میں فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔بھارتی پولیس کے مطابق تلنگانہ کے علاقے شاد نگر میں فیکٹری کے ٹینک کے اندر ساڑھے چار بجے کے قریب دھماکہ ہوا۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

close