متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا انفلوینسرز کیلئے بُری خبر

دبئی(پی این آئی) وطن عزیز میں کوئی ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنواتا اور بڑے بڑے کاروبار بغیر لائسنس چل رہے ہیں مگر مہذب معاشروں کے ڈھب نرالے ہیں کہ ہر چیز کا لائسنس، ہم تن آسانوں کا جینا محال ہو جائے وہاں۔ اب متحدہ عرب امارات ہی کو دیکھ لیجیے، جہاں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے بھی لائسنس لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اماراتی حکومت کی طرف سے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے 1250درہم (تقریباً 95ہزار روپے) لائسنس فیس لاگو کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے اس لائسنس کی فیس 5ہزار درہم (تقریباً 3لاکھ 80ہزار روپے) رکھی گئی ہے۔ حکومتی اعلان کے مطابق لائسنس کے بغیر اشتہاری خدمات فراہم کرنے والے اداروں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو 10ہزار درہم (تقریباً 7لاکھ 60ہزار روپے) جرمانہ کیا جائے گا۔ اس نئے قانون کا نفاذ یکم جولائی سے ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں