لندن (پی این آئی) افغانستان اور عراق جنگوں سے متعلق امریکی راز فاش کرنیوالےجولین اسانج کو برطانوی عدالت نے رہا کردیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جولین اسانج کی اہلیہ سٹیلا نے سماجی کارکنوں کی جانب سے مہم چلانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے شوہر کی رہائی کی تصدیق کی،ایکس سابقہ ٹویٹر پر ایک بیان میں سٹیلا نے پوسٹ کیا کہ ’جولین آزاد ہو گئے‘،انہوں نے کہا کہ وہ مشرقی لندن میں بیلمارش کی سخت سیکیورٹی والی جیل سے نکل آئے ہیں، عدالتی دستاویزات کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے رہائی کے بدلے فوجی راز افشا کرنے کے لیے امریکی عدالت میں اعتراف جرم پر رضامندی ظاہر کی۔جولین اسانج پر افغانستان اور عراق کی جنگوں سے متعلق امریکی فوجی راز افشا کرنے کا الزام ہے، جولین اسانج نے بیلمارش کی سخت سکیورٹی والی جیل میں 1901 دن گزارے، وکی لیکس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسانج کو لندن میں ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے اور دوپہر کو ان کو سٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر لایا گیا جہاں سے وہ ایک طیارے میں سوار ہوئے اور برطانیہ سے روانہ ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں