فیکٹری میں خوفناک حادثہ ، کئی ملازمین ہلاک ہوگئے

سیئول(پی این آئی ) جنوبی کوریا میں لیتھیم بیٹری کے مینوفیکچرنگ پلانٹ میں لگنے والی خوفناک آگ میں 20 ملازمین بری طرح جھلس کر ہلاک جب کہ متعدد کی حالت غیر ہوگئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ جنوبی کوریا کے شہر ہواسیونگ میں بیٹری بنانے والی کمپنی ’’ایریسیل‘‘ میں پیش آیا۔ آگ فیکٹری کے گودام میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ آگ گودام کے اندر بیٹری سیلز کے پھٹنے سے لگی۔ اس گوادم میں تقریباً 35 ہزار بیٹریاں رکھی ہوئی تھیں۔فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ امدادی کاموں کے دوران جلی ہوئی فیکٹری کے ملبے سے 20 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔قریبی اسپتال میں ایک درجن کے قریب زخمی ملازمین کو لایا گیا جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر ہے۔واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close