حج کے دوران کتنے حجاج کی اموات ہوئی؟سعودی عرب نے تصدیق کر دی

جدہ (پی این آئی )سعودی عرب میں حج کی ادائیگی کے دوران حاجیوں کی اموات پر سعودی وزارت صحت کا بیان سامنے آگیا۔

سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ اس سال حج کی ادائیگی کے دوران 1301 حجاج کی موت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یہ اموات مناسب پناہ گاہ نہ ہونے اور آرام کئے بغیر براہ راست سورج تلے تیز دھوپ میں طویل فاصلے تک پیدل چلنے کی وجہ سے ہوئیں۔سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق حجاج میں متعدد معمر افراد اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد بھی شامل ہیں جبکہ 83 فیصد اموات ان حجاج کی ہوئیں جو اجازت کے بغیر حج میں شامل ہوئے تھے۔اس سے قبل عرب سفارتکار کا کہنا تھا کہ حج کے دوران جاں بحق ہونے والوں میں صرف مصری حاجیوں کی تعداد کم سے کم 600 تک ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے حج کے دوران ہیٹ ویو سے 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔پاکستان کے حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو کے مطابق منیٰ میں 4، عرفات 3 اور مزدلفہ میں 2 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں جبکہ 20 پاکستانی حجاج کی اموات مکہ اور 6 مدینہ میں ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close