سٹاک ہوم(پی این آئی) یورپی ملک سویڈن نے موجودہ معاشی حقائق سے ہم آہنگی کے لیے ورک پرمٹ کی شرائط سخت کر دیں۔
سویڈش حکومت کی طرف سے ورک پرمٹ کے لیے درخواست دینے والوں کے لیے تنخواہ کی حد میں اضافہ کر دیا ہے، جس سے نئے درخواست دہندگان اور ورک پرمٹ میں توسیع کی درخواست دینے والے دونوں متاثر ہوں گے۔اکتوبر 2023ءمیں غیرملکی ورکرز کے ورک پرمٹ حاصل یا اس میں توسیع کرنے کے لیے سیلری کی حد 13ہزار کرونر تھی جو 120فیصد اضافے سے جون 2024ءمیں 28ہزار 480کرونر کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس حد میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے اور کہا جا رہا ہے کہ مستقبل میں اس حد کو بڑھا کر 35ہزار 600کرونر ماہانہ کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں برطانوی حکومت کی طرف سے بھی ہنرمند ورکرز کے ویزے کے لیے شرائط کو سخت کرتے ہوئے سیلری کی حد میں اضافہ کیا گیا ہے اور آئے دن ایسے قوانین بنائے جا رہے ہیں، جن سے غیرملکیوں کا برطانیہ میں داخلہ سخت سے سخت تر ہو تا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں