امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر عہدیدار نے استعفی دے دیا

واشنگٹن (پی این آئی) بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل پالیسی کے نقاد اور اسرائیل فلسطین امور پر امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اینڈریو ملر محکمہ خارجہ میں اسرائیلی‘فلسطینی امور کے نائب اسسٹنٹ سیکرٹری ہیں۔

 

 

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق انہوں نے اپنے ساتھیوں کو عہدے سے مستعفی ہونے کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پچھلے8ماہ سے اپنے خاندان کو وقت نہیں دے پارہے ملر نے بتایا کہ اگر ان کی ذاتی ذمہ داریاں نہ ہوتیں، تو وہ اپنی نوکری پر قائم رہتے اور اپنی سوچ کے لیے لڑتے رہتے۔ملر کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بائیڈن انتظامیہ کو انتظامیہ کے اندر اور عوام دونوں میں جنگ کے دوران بھاری شہری اموات پرمایوسی پائی جا رہی ہے غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد سے کئی حکومتی عہدیداروں نے استعفیٰ دیا ہے مگر ملر اب تک مستعفی ہونے والی اہلکاروں میں سے سب سے سینئر عہدیدار ہیں۔

 

 

ملر کو جاننے والوں کے مطابق وہ فلسطینی حقوق اور ریاست کے اصولی حامی ہیں اور مشرق وسطیٰ کے امور پر گہری سوچ رکھتے ہیں وہ اس سے قبل امریکی اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے سینیئر پالیسی مشیر تھے، اور اوباما انتظامیہ کے دوران وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل میں مصر اور اسرائیلی فوجی امور کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں