بیرون ملک مقیم 2پاکستانیوں کوسنگین الزام میں گرفتار کر لیا گیا

ریاض(پی این آئی) سعودی عرب میں 2 پاکستانیوں کو منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ان پاکستانیوں کو جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کی طرف سے حراست میں لیا گیا ہے، جن کے پاس 26کلوگرام ’میتھامیفیٹامین‘ تھی جو ایک نشہ آور دوا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملزمان یہ دوا فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جب اطلاع ملنے پر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ایک بنگلہ دیشی سیکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کے جرم میں سعودی عرب میں 5پاکستانیوں کو سزائے موت دی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close