ہڑتال کی کال دے دی گئی

ویب ڈیسک(پی این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے خلاف مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔

مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کو یہ واضح پیغام دینا ہےکہ جموں وکشمیرعالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے۔ترجمان کے مطابق بھارتی قیادت ایسے دوروں سے عالمی برادری کو علاقے کی صورتحال کے بارے میں گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہے،عالمی برادری امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔دوسری جانب نریندر مودی کے دورے کے خلاف سماجی رابطوں کی سائٹوں پر پوسٹرز بھی وائرل ہوئے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 20 جون سے جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اپنے دورے کے دوران نریندر مودی متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل سری نگر میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں