5ریکٹر اسکیل شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

تہران (پی این آئی) ایران کے صوبے خراسان میں زلزلے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے صوبے خراسان میں زلزلہ آیا ہے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 120 زخمی ہوگئے ہیں، کاشمرشہر میں زلزلے کی وجہ سے کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا، زلزلے کے جھٹکے افغانستان میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close