6.3شدت کا خوفناک زلزلہ، عمارتیں لرز کر رہ گئیں

لیما(پی ٹی آئی)جنوبی امریکا کے ملک پیرو کے جنوبی حصے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو جنوبی پیرو کے ساحل پر زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ پیرو کے جیو فزیکل انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز بحرالکاہل میں اریکیپا کے ساحل سے 25 کلومیٹر (16 میل) کی گہرائی میں تھا۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 6.0 بتائی اور کہا کہ زلزلے کا مرکز 19.9 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ خیال رہے کہ پیرو میں ہر سال کم از کم 400 زلزلے آتے ہیں۔

close