مسافر طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتیں ہوگئیں

لاس اینجلس(پی این آئی)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تبا ہ ہونے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

یو ایس نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ لاک ہیڈ ایل12 ائیرکرافٹ کے سین برنارڈینو کاونٹی کے مغربی شہر چینو میں گر کر تباہ ہونے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ کے اے بی سی ٹی وی کے مطابق جنگ عظیم دوئم کے دور کا دو انجن والا طیارہ مقامی وقت کے مطابق گزشتہ روز12 بجکر 35 منٹ پرچینو ائیر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا،ہنگامی عملے کو طیارے کا ملبہ رن وے سے دور پڑا ہوا ملا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے دوافراد ہلاک یانکس ائیرمیوزیم میں فادر ڈے تقریب میں شریک تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close