چین جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر

بیجنگ(پی این آئی)چین جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر۔۔۔ چین نے ایک اور ملک کے شہریوں کو ویزہ فری انٹری دینے کا اعلان کر دیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی طرف سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا ہے کہ چین اب نیوزی لینڈ کو بھی یک طرفہ ویزہ فری مراعات دے گا۔ نیوزی لینڈ کے لیے اس سہولت کا اعلان کرتے ہوئے چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’’مجھے امید ہے کہ ہماری اس کاوش کے جواب میں نیوزی لینڈ بھی چینی شہریوں کو اپنے ملک میں ویزہ فری داخلے کی اجازت دے گا۔تاکہ دونوں ممالک کے شہریوں کو یہ سفری آسانی حاصل ہو سکے۔چینی وزیراعظم کی طرف سے یہ اعلان نیوزی لینڈ کے ہم منصب کرسٹوفر لکسن کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا گیا۔ واضح رہے کہ چین اس سے پہلے تھائی لینڈ کے ساتھ ایک ویزہ فری معاہدے پر دستخط کر چکا ہے۔

close