ایلون مسک نے دھمکی دے دی

کیلیفورنیا(پی این آئی)ایلون مسک نے دھمکی دے دی۔۔۔سپیس ایکس، ٹیسلا اور ایکس( سابق ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے ایپل کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ایلون مسک نے کہا ہے کہ اگر ایپل کمپنی اپنے آئی فونز میں ’اوپن اے آئی ٹیکنالوجی‘ کے حامل منصوبے جاری رکھے گی تو وہ اپنی کمپنیوں میں آئی فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دیں گے۔رپورٹ کے مطابق ایپل کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ کمپنی مصنوعی ذہانت کی اس ٹیکنالوجی کو اپنے آئی فونز کے ساتھ منسلک کرے گی جس کے بعد جب صارفین ’سِری‘ سے بات کریں گے تو ’چیٹ جی پی ٹی‘ کے ذریعے بھی معلومات مہیا کرے گی۔تاہم ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ایپل کی یہ اپ ڈیٹ سکیورٹی کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہو گی۔

اپنے ایکس اکائونٹ پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا ہے کہ اگر ایپل نے اوپن اے آئی ، جو چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی ہے، کو او ایس لیول پر شامل کیا تو وہ اپنی کمپنیوں میں آئی فون اور ایپل کی دیگر ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی عائد کر دیں گے، جس کے بعد ان کی کمپنیوں کے ورکرز کو اپنی ایپل ڈیوائسز باہر فیراڈے کیج میں رکھوانا پڑے گا۔۔۔۔

close