ایئرپورٹ ایریا میں آگ لگ گئی

ویب ڈیسک(پی این آئی)بیلجیئم میں برسلز ایئرپورٹ ایریا میں آگ لگ گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ آگ برسلز ایئرپورٹ پر کارگو ایریا میں لگی ہے جو برو کارگو کہلاتا ہے۔کارگو میں آگ لگنے کے باعث گہرے دھویں کا ایک بڑا بادل بن گیا ہے جو ارد گرد کی آبادی کو متاثر کر رہا ہے۔سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی کی وجہ سے ایئرپورٹ پر کافی رش تھا لیکن ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close